کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت درست نہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں اسکی بیوی، بیٹی اور بہو شامل ہیں جبکہ بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق خواتین میں19 سال کی ثمرین،52 سال کی ثمینہ،22 سال کی ماہاشامل ہیں۔ ابتدائی طور پرخدشہ ہے کہ اموات کوئی زہریلی چیز کھانے سے ہوئیں۔
ایس ایس پی زبیرنذیرشیخ کا کہنا ہے کہ گھر سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سےاموات کا تعین کیا جاسکے، موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گی۔




















