وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے خیبرپختونخوا میں گورنس نہیں ہے ۔ گورنس وہاں نہیں ہے جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی۔
پشاور میں جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ن کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔ یہ رقم ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ پشاور کے لیے سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکج لارہے ہیں، جس میں 5 ہزار بیڈز پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے انڈرپاسزسمیت متعدد منصوبے شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس موجود ہے، تب ہی عوام نے تیسری بار منتخب کیا۔ اصل گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔




















