صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مل گئی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کے محافظ ہیں۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب وفاقی وزیرمواصلات اور صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر پاکستان کے محافظ ہیں۔ ہمارا سپہ سالار دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ 10 مئی کی فتح کے بعد پاکستان کا وقاربلند ہوا۔ دنیا کا رویہ ہمارے ساتھ بدل گیا۔ آج صدرٹرمپ بھی ہمارے سپہ سالار کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں ہم ہمیشہ اپنی پاک فوج کےساتھ ہی کھڑے ہوں گے، ہمیں ووٹ بے شک مت دیں مگر جو ملک کا خیرخواہ نہیں اسکاساتھ مت دیں۔ ہرچیز بعد میں ہےسب سے پہلے پاکستان آتا ہے۔ سپہ سالارکسی حکومت کے نہیں پاکستان کے محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی سے پہلے دنیا سمجھتی تھی یہ قوم بس بھکاری ہی ہیں، جنگ کے بعد دنیا کو پتہ چلاکہ پاکستان طاقتور ملک ہے۔ یہ عزت اور اعزاز اللہ نے دیا ہے مگر کچھ لوگ کو تکلیف ہورہی۔ آج ہم پر سکون آرام کرتے ہیں تو اسکی وجہ پاک فوج ہے۔ ہمارا فرض بنتاہے جو ملک اور فوج کے خلاف زبان چلائے اسکامنہ توڑدیں۔





















