چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفراحمدراجپوت نےاپنےعہدے کاحلف اٹھالیا۔
گورنرسندھ کامران ٹسوری نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سےحلف لیا،تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ججز اور بار عہداران شریک ہوئے،تقریب میں حلف برداری میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ،ضیاء لنجار،ناصر حسین شاہ، ایم کیوایم رہنما فاروق ستار، میئر کراچی مرتضی وہاب شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 2 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں ان تقرریوں کی سفارش کی تھی۔






















