پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا ماڈل بن سکتا ہے۔
دبئی میں بائننس بلاک چین ویک کے موقع پر تقریب سے خطاب میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ممالک کے لیے ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی بنیادی کنجی ہے۔ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے۔
دبئی میں ہونے والی بائننس بلاک چین ویک میں سی زیڈ، مائیکل سیلر اور یو اے ای کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلمہ بھی شریک تھے، پاکستان کے اسٹيبل کوائن اور ڈیٹا پوائنٹس کیس اسٹڈیز عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔




















