پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ اور اسپن باؤلنگ میں ’’ دوسرے ‘‘ کے موجد سعید اجمل نے کہا ہے کہ نوجوان اسپنرز کو پالش کرکے قومی ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ جو ذمہ داری ملی ہے پوری لگن سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور اپنے تجربے کی بنیاد پرمحنت کروں گا، تاہم، بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ وارنر کے ورلڈ کپ کیریئر کے اختتام کا دعویٰ، آسٹریلوی کرکٹر حیران
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اور نعمان علی اور ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، دونوں کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز کا اعلان کر دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں اسپنرز زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کو قومی ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعید اجمل اسپن باؤلنگ کوچ کے فراٸض انجام دیں گے۔