کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کو اڑان بھرنے کے صرف 17 منٹ بعد اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ اور میئر سکھر بھی موجود تھے۔
کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 536 میں اڑان کے 17 منٹ بعد طیارے میں اچانک فنی خرابی آئی ۔ کپتان نے اے ٹی سی کو فنی خرابی کی اطلاع دی ۔ طیارہ کی واپس لیڈنگ کروائی گئی اور پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
طیارے میں وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ اور میئرسکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر سوار تھے ۔ پی آئی اے کےاے ٹی آرطیارے میں فنی خرابی کے حوالے سے مسافروں کو آگاہ کیا گیا ۔ ناصرشاہ طیارے سے اترکر کراچی ایئرپورٹ سےواپس چلے گئے ۔ انہیں آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔






















