جزیرہ نما ملک ویناتاو میں 6.7شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولو جیکل سروے کےمطابق زلزلے کی گہرائی22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔مقامی انتظامیہ نے ابھی تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلہ کے شدید جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 37 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ویناتاو ہمیشہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے،یہاں کی کل آبادی تین لاکھ 20 ہزار پر مشتمل ہے۔
مقامی حکام کے مطابق تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔