نگران حکومت کی کارکردگی اور پاک فوج کے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر پاکستان کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ ہماری امیدیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ہیں، وہ نیک نیتی کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
عوام کو نگران حکومت کے اقتدار میں آتے ہی کھانے پینے کی اشیاء میں کمی سے بہت ریلیف ملا ہے، آرمی چیف اگر مضبوطی سے کھڑے رہے تو ملک جلد ہی دلدل سے نکل آئے گا، ہم چیف آف آرمی سٹاف کی ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نگران حکومت کی ملک کو درپیش مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی قیمت جیسے چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے مدد کر رہی ہے جس پر ہم مطمئن ہیں۔
نگران حکومت کے آتے ہی مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور آئل سستا ہوا ہے، ہم پاک فوج اور نگران حکومت کی پالیسیوں کو بہت خوش آئند سمجھے ہیں، یہ ہماری ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔
عوام کے مطابق پاک فوج عوام کی خوشحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور سمگلنگ کے خلاف زبردست ایکشن لے رہی ہے۔