نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے صدر نے ملاقات کی۔ معزز مہمان اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک کرغز تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کا عزم دہرایا۔ کرغز صدر کو پاکستانی قیادت کے ساتھ آج کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا ۔ کاروباری شخصیات سے ملاقات اور تعاون کےفروغ کیلئےبات چیت کا بھی بتایا گیا ۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of the Kyrgyz Republic, Sadyr Zhaparov.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 4, 2025
Welcoming President Zhaparov and his delegation to Pakistan, the DPM/FM conveyed warm greetings of President Asif Ali Zardari and Prime… pic.twitter.com/oYehI6doEc
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کاگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ گارڈآف آنرکا معائنہ کیا۔ وفاقی وزرا سے تعارف کرایا گیا۔ صدر کرغزستان نے وزیراعظم ہاؤس کےاحاطے میں پودا لگایا۔ ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔






















