سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاوُن میں ڈاکوکوباندھ کرزندہ جلانےکےواقعہ کےخلاف درخواست پرآئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکوکوباندھ کر زندہ جلانے کے واقعہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست بشری عباس ایڈووکیٹ کی جانب سےدائرکی گئی،جسٹس نثاربھانبھرو نےریمارکس دیئےکہ اتنا بہیمانہ ظلم کس ملک میں ہوتاہے؟
درخواست میں کہاگیاکہ جب واقعہ ہواتوپولیس کہاں تھی؟اگروہ قاتل بھی ہےتوکیاعدالتیں موجودنہیں ہیں،گزار نے بتایا کہ پولیس وہاں موجود تھی اور تماشائی بنی ہوئی تھی،قاتلوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوناچاہیئے،آئی جی پولیس اورایس ایس پی ویسٹ کوعدالت میں طلب کیا جائے اورفوری طور پر عہدوں سے ہٹایاجائے۔






















