لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبرتک توسیع کردی گئی۔
چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبرتک توسیع کر دی گئی،اس کے علاوہ اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے، حاضری معافی کی درخواست دائرکر دی،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفتشی افسر نےکہا ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے، تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔