وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرپرابوو سوبیانتو کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سیلاب اور تودے گرنےسے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن امداد و معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی اور کہا پاکستان اورانڈونیشیا موسمیاتی تبدیلی سے پیدا آفات سے یکساں طور پر متاثرہیں، پاکستان انڈونیشیا میں سیلابی ہنگامی حالات، بحالی اور تعمیرنو کے کام میں بھرپور معاونت کرنےکیلئےتیارہے،انڈونیشیا کےصدرنےوزیراعظم شہبازشریف کے اظہاریکجہتی اورتعزیت پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتے صدر انڈونیشیا کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔






















