وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کے کسی بھی کام میں سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیس فورس اور سول افسران سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ پولیس کے وسائل کم تھے پھر بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے، فوج، ایف سی، سیکیورٹی فورسز نے بھی خیبر پختونخوا کے لیے قربانیاں دی رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیر، ایم پی اے، پولیس سول افسران جس نے کرپشن کی ہے ثبوت لائے میں کاروائی کروں گا۔






















