صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق و وقار کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ان کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت ہماری ترجیح ہے۔ افراد کے لئے رسائی ، تعلیم اور صحت کے اقدامات جاری ہیں۔
صدرمملکت کا مزید کہنا تھا قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ میں آسانی کو موثر بنا رہے ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے بہتر روزگار اور نقل و حرکت کےمواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ منصفانہ معاشرہ وہی جہاں ہر فرد کو یکساں سہولتیں حاصل ہوں ۔ خصوصی افراد کی راہ میں حائل جسمانی اور سماجی رکاوٹیں دورکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
صدر آصف نے کہا کہ تعلیم ، کاروبار اور ترقی میں خصوصی افراد کی شرکت قومی مستقبل کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ ہماری اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ ہیں۔ ایسا پاکستان قائم کریں جو ہر فرد کے لئے قابلِ رسائی اور شمولیت کا حامل ہو ۔






















