ڈی آئی خان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس گاڑی کے قریب آئی ڈی کا دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے پرفتنہ الخوارج کےحملےکی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے3پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخواپولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کے سکواڈ پر ہونے والے ایک ہولناک حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت 4 افراد شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔






















