عالم دین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ ترجمان کے مطابق مفتی منیب دو روز قبل نجی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اب اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔






















