امریکا نےپاکستان کیلئے4نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی حمایت کردی ہے۔
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔
میتھیوملرکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولیس کی تربیت،بہتری کیلئے2ملین ڈالر سے زائدرقم دی جائےگی، امدادامریکی مشن،حکومت پاکستان کے درمیان40سالہ شراکت داری کانتیجہ ہے۔