لاہور میں سموگ کا روگ برقرار شہر میں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو پوائنٹ سے زائد ہوگیا۔
لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا،مال روڑ کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 372 ریکارڈ کی گئی۔شملہ پہاڑی کے اطراف میں 322، گارڈن ٹاؤن کے گردو نواح میں 303 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور انتظآمیہ نے اسموگ کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا ہے،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کی جارہی ہے،کیمروں کی مدد سے 13000 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے گئے۔
انسداد سموگ کاروائیوں میں اب تک 8000 گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔