خیبرپختونخوا حکومت نے باران ڈیم اور مروت کینال سسٹم کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دیدی،جس کےپی سی ٹو پر دو کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
محکمہ منصوبہ بندی وترقی کےمطابق رواں سال کے باران مروت ڈیم وکینال منصوبے کے لئے ایک ارب 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پی ڈی ڈبلیو پی کےمطابق موسمیاتی تبدیلی سے دریائے ٹوچی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے،جبکہ ڈیم کے لئے متبادل ذرائع کی تلاش ضروری ہےجبکہ دریائے کرم کا پرانا فیڈر چینل ڈیم ریزنگ کے بعد غیرفعال ہوگیا ہے۔
نئےفیڈرچینل کی ایک ہزارکیوسک صلاحیت بھی پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے ناکافی ہے۔محکمہ آبپاشی نے ہائیڈرو لوجیکل سٹڈی کرانےکا بھی فیصلہ کیا ہے،باران ڈیم کے لئے قریبی دریا و نالوں کے مستقل بہاو کا جائزہ لیا جائے گا۔اور اگر فریلبٹی اسٹڈی غیر مؤثر ثابت ہوئی تو تفصیلی ڈیزائن پر کوئی خرچ نہیں ہوگا۔






















