سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں مشاورتی بیٹھک ہوئی ۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال ، عدالتی کیسز اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
نواز شریف کی سربراہی میں منسٹرانکلیو میں ہونے والی مشاورت میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال شریک تھے۔
ایاز صادق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب نے بھی مشاورت میں حصہ لیا۔ قائد ن لیگ نے پارٹی رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ۔ جبکہ عدالتی کیسز اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی جانب سے آئندہ کی الیکشن حکمت عملی ، ٹکٹوں کے لئے وصول ہونے والی درخواستوں پر بریفنگ دی گئی۔ مشاورت میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل سےمتعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔