پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آرایس ایچ اومتنی کی مدعیت میں درج کی گئی،مقدمہ میں دہشگردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں،مقدمہ کےمتن میں کہاگیا کہ دہشتگروں نےگیس پائپ لائن کوبارودی مواد سےاڑایا،ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول سےکیاگیا۔
دوسری آئی ای ڈی بھی پائب لائن کے ساتھ نصب تھی،بی ڈی ایس نے کاروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا۔






















