اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، 24 مارچ کےحکم پرعملدر آمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل،وفاقی سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری داخلہ پنجاب کوفریق بنایاگیا ہے، استدعاکی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل نہ کرنےپرذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔






















