لاہور ہائیکورٹ نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری دی ہے اور رجسٹرار شیخ خالد بشر نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہورہائیکورٹ، سید علی عباس کو ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری، ندیم انور چوہدری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کا تبادلہ بھلوال، سردار فیصل نبی خان کا کہروڑ پکا، محمد عاصم کا بورے والہ تبادلہ کیا گیا۔
عمر فاروق اعوان سمیت دیگر ججز کے بھی تبادلے کر دیئے گئے۔