ہانگ کانگ کے علاقے تائے پو میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی۔
رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے تین ٹاورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹر سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں افراد متاثرہ عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے سے زائد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تعمیراتی مقاصد کیلئے عمارت کے گرد لگے لکڑی کے جنگلے میں بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔






















