برطانوی چانسلر رچل ریوز آج بجٹ 2026 پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں اور ٹیکس دونوں میں اضافہ متوقع ہے، 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی، 18 سے 20 برس کی عمر کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 10.85 پاؤنڈ ہوگی۔ 16 اور 17 برس کی عمر میں کم از کم 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ تنخواہ ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق ملک شیک، ڈبہ دودھ اور ڈرنگس پرشوگر ٹیکس لگے گا، سالانہ 12 ہزار 570 پاؤنڈ کمانے والے بدستور ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔






















