راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد،بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکا معاملے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تھانہ نصیر آبادمیں واقعہ کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیاگیا،،افسوسناک واقعے میں ملوث ایک خاتون سمیت دو ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،وڈیو بنانے کیلئے استمعال موبائل اور قینچی کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔
مقدمہ کےمتن میں کہاگیاکہ سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہوئی جس میں چند ملزمان لڑکی کےزبردستی بال کاٹ رہےتھے،تحقیق کرنے پرمعلوم ہوا کہ واقعہ کرسچیئن کالونی راولپنڈی میں ہوا ہے۔
متن مقدمہ کےمطابق بال کاٹنےوالے ملزمان نظارخان،محمد انیس،جلیل خان،جبارخان ہیں،نظارخان نےلڑکی کےزبردستی بال کاٹے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکےذیادتی کی ہے۔






















