پشاورمیں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردحملےکامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پردہشت گردوں کےحملےکا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا،مقدمہ مقامی ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نےملکی سالمیت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،
تین موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نےایف سی ہیڈکوارٹر پرحملہ کیا،ایک حملہ آور نےگیٹ پرخود کو دھماکے سے اڑا لیا،دوحملہ آورفائرنگ کرتےہوئے اندرداخل ہوئے،جائےوقوعہ سے 27 سے زیادہ ہول برآمد ہوئے،
گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹر پر تین دہشت گردوں نے حملہ کیا،خودکش بمباروں کے حملے میں تین جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔






















