ملائیشیا میں بچوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے دور رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیاگیا۔
ملائیشین کمیونکیشن منسٹر کےمطابق اگلے سال سےسولہ برس سےکم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئے رولزکا اطلاق اگلے برس سے ہوگا،تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نئےقوانین کی پیروری کے پابند ہونگے۔
اسی لاکھ سے زائد صارفین والے پلیٹ فارمزکیلئے لائسنس لازمی قراردیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا کےمطابق فرانس،اسپین،اٹلی۔ یونان اورڈنمارک میں بھی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی زیرغور ہے۔






















