یوکرین میں جنگ بندی کیلئے جنیوا میں مذاکرات جاری ہیں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بات چیت کو نتیجہ خیزقراردےدیا،کہا معاہدے پر کچھ کام باقی ہے,حتمی منظوری دونوں ملکوں کے صدور دیں گے۔
یوکرینی وفد کے سربراہ نے امن معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے تعاون پرشکریہ ادا کیا،مذاکرات میں برطانیہ اور یورپی ممالک نے تجاویز پیش کیں،انہوں نے کہا یوکرین کو روسی اثاثوں میں سے مالی معاوضہ دیا جائے گاجس سے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔
نیٹو کے لڑاکا طیارے پولینڈ میں تعینات کیےجائیں گے،امن معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد یوکرین انتخابات کرائے گا۔






















