پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش کو سکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا۔
اس سے قبل فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
معاذ صداقت پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، معاذ صداقت نے ایونٹ میں 258 رنز بنائے، 7 وکٹیں حاصل کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔






















