تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا سیاسی جھٹکا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کواہم سیاسی کامیابی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 32 یو سی چیئرمینز نے استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صوبائی صدر محمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک میں حمایت کا اعلان کیا گیا۔
علی جونیجونے بلدیاتی نمائندگوں کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔ محمود مولوی نے کہا کہ آئی پی پی سندھ کی بڑی سیاسی جماعت بننے جارہی ہے۔ صوبے میں جلد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ بڑے سیاسی رہنما جلد آئی پی پی میں شامل ہوں گے۔