پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی مزید مضبوط ہو گئی ہے ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطٰی اور مغربی یورپ کو جوڑنے والی زیر سمندر کیبل سی می وی 6 فعال کردی گئی۔
وزارتِ اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے مطابق جدید کیبل پاکستان کو سنگاپور سے فرانس تک متعدد ممالک سے جوڑتی ہے۔ پاکستان کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ گنجائش میں اس نمایاں اضافے سے کلاؤڈ خدمات، ڈیٹا مراکز، مالیاتی ٹیکنالوجی، برقی تجارت، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔اس کیبل کے ذریعے پاکستان کے لیے تیرہ اعشاریہ دو ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ صلاحیت مختص کی گئی ہےجس میں سے چار ٹیرا بائٹ فوری طور پر فعال کردی گئی ہے۔






















