امریکی شہر لاس اینجلس کی بندرگاہ پر کارگو جہاز میں آگ لگ گئی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق کارگو جہاز سے نقصاندہ مواد خارج ہورہا ہے، جہاز میں دھماکے کے بعد بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
حکام کے مطابق عملے کے 15 ارکان کو جہاز سے ریسکیو کرلیا گیا، 2 ارکان جہاز میں محصور اور 6 لاپتہ ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔






















