سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 18 خوارج ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 18 خوارج ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق لکی مروت میں دو ہائی پروفائل کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تین خوارج نشان عبرت بنے۔
دوسری جانب بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں 5 شرپسندوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔






















