مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ میں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کولمبو سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی ٹیم بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے گروپ میں شامل ہیں۔
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا حتمی اعلان 25 نومبر کو ممبئی میں متوقع ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔





















