قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ حکومت نے محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کیلئے ناقابل قبول قرار دے دیا۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے تحریک انصاف سے اپوزیشن لیڈر کیلئے نیا نام مانگ لیا۔ حکومت کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد علامہ راجا ناصر عباس کے نام پر بھی تحفظات ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کے تقرر سے متعلق پی ٹی آئی خط کا زبانی جواب دے دیا۔ حکومت علامہ ناصر عباس کی جگہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کیلئے بھی نیا نام چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے منصب کئی ماہ سے خالی ہیں۔



















