لاہور سمیت ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چار لاکھ 24 ہزار آٹھ سو اکتالیس تک پہنچ گئی۔
صارفین کی بڑی تعداد تیزی سے نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس وقت چار لاکھ 24 ہزار آٹھ سو اکتالیس صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں ۔ 18 ہزار 874 نیٹ میٹرنگ صارفین کی درخواستیں متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس موصول ہو چکی ہیں۔






















