نائجیریا میں کیتھولک اسکول سے اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 300 ہوگئی۔ 12اساتذہ بھی شامل ہیں۔
واقعہ نائیجیریا کی ریاست نائجر میں پیش آیا تھا۔ حکام نے ابتدائی طور پر 52 بچوں کے اغوا کی تصدیق کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چار روز قبل ایک اور اسکول سے 25 بچوں کو اغوا کیا گیا تھا۔






















