سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ونیندو ہسارنگا کی جگہ پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق لیگ سپنر وجایاکانتھ ویُسکانتھ کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، سری لنکن کھلاڑی قطر سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔
ترجمان ایس ایل سی کے مطابق وجایاکانتھ ویُسکانتھ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں سری لنکا اے ٹیم کا حصہ ہیں، ونیندو ہسارنگا ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو زمبابوے کیخلاف کھیلنا ہے، سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔






















