پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسابق وفاقی وزیرشفقت محمود کی بریت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے کی، عدالت نےسابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سابق وفاقی وزیرشفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کےمتعدد کارکنان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں،عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونےپرملزمان کی حد تک سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی،پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں،پی ٹی آئی کےمتعدد کارکنان اور رہنماؤں نےبریت کےلیےعدالت سےرجوع کررکھا تھا۔






















