عازمین حج کوسہولیات دینےسےمتعلق سعودی حکومت نےپہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغازکردیا۔
تفصیلات کےمطابق فین ٹرپ میں شرکت کیلئےپاکستان سمیت 14ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر سعودی عرب پہنچ گئے،حج انتظامات جائزے، عالمی وفود سےحج انتظامات سےمتعلق تبادلہ خیال کیلئے فین ٹرپ ترتیب دیا گیا۔
چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز پاکستان ناصرخان نےپاکستان کی نمائندگی کی،فین ٹرپ میں سعودی حکام سےاہم ملاقاتیں،حج 2026 سےمتعلق تجاویزدیں،ٹرانسپورٹ ،کھانے پینے، رہائش سمیت حجاج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔






















