روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو خطے کے امن کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہاہےکہ خطے میں امن و استحکام روس کی ترجیح ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،مذاکرات ہی اس کا واحد پائیدار حل ہیں۔
دونوں ممالک بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو تنازعات کو بڑھاوا دیں،انکا مزید کہنا تھاکہ روس ضرورت پڑنے پر ثالثی کے لیے تیار ہے۔






















