بابراعظم نےآٹھ سو سات دن بعد سنچری جڑدی،پاکستان کےجانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بابراعظم نےسری لنکا کیخلاف 119 گیندوں پر 102 رنز بنائے،بابراعظم نے136 اننگز میں 20 سنچریوں کا سنگ میل عبور کیا ،کم سے کم اننگزمیں20سنچریاں بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریوں کا سعید انور ریکارڈ برابر کیا،بابر نے آخری انٹرنیشنل سنچری 30 اگست 2023 میں بنائی تھی۔
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کی سینچری کی بدولت سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 2-0 سے سیریز جیت لی ۔





















