پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سنٹر اسلام آباد نے خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کے لیے تمام وزارتوں اور اداروں سے 15 نومبر تک تفصیلات مانگ لیں۔
پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سنٹر نے تمام وزارتوں، ڈویژنز، محکموں اور ماتحت اداروں سے متعلقہ ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کی مجموعی تعداد، خواتین کی بھرتیوں اور دس فیصد کوٹے کے تحت ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔
ایف بی آر نے بھی تمام چیف کلیکٹرز، ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اور فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ وزارتوں کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ خواتین کوٹے میں کمی کی کیا وجوہات ہیں۔ تمام تفصیلات 15 نومبر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی جائیں گی۔





















