لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں نجی دفتر کی بالائی منزل میں سلنڈر پھٹنے کے باعث خاتون زخمی ہوگئی ۔ امدادی کاروائیاں کرنے والے اداروں نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نجی دفتر کے باورچی خانے میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ ایدھی رضاکاروں سمیت دیگر امدادی کاروائیاں کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 50 سالہ ثمینہ نامی خاتون جھلس کر زخمی ہوئی ۔ جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔






















