پاکستان میں معروف اسمارٹ فون کمپنی ٹیکنو (Tecno) نے اپنے متعدد مشہور ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نیا ریٹ 3 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ اسپارک (Spark) اور کیمون (Camon) سیریز کے اہم ماڈلز پر لاگو ہوگا۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ
کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل درآمدی لاگت میں اضافے، شپنگ اخراجات میں اضافہ، اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ٹیکنو کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنے اور ملک بھر میں ڈیلرز و ریٹیلرز تک مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
نئی قیمتیں اور تفصیلات

Tecno Spark GO 2024
نئی قیمت: Rs. 20,499 (پہلے Rs. 19,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات:
6.6 انچ ڈسپلے (720×1612)، Unisoc T606 چپ سیٹ، Mali-G57 MP1 GPU،
13MP ڈوئل بیک کیمرا، 8MP فرنٹ کیمرا، 5000mAh بیٹری۔

Tecno Spark GO 2
نئی قیمت: Rs. 24,499 (پہلے Rs. 23,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات:
6.67 انچ ڈسپلے (720×1600)، Unisoc T7250 چپ سیٹ، 13MP بیک، 8MP فرنٹ کیمرا، 5000mAh بیٹری۔

Tecno Spark 40C
نئی قیمت: Rs. 28,499 (پہلے Rs. 27,999)
اضافہ: Rs. 500
اہم خصوصیات:
6.67 انچ ڈسپلے، MediaTek G81 چپ سیٹ، Mali-G52 MC2 GPU،
13MP مین کیمرا، 8MP سیلفی کیمرا، 6000mAh بیٹری۔

Tecno Spark 40
نئی قیمت: Rs. 33,999 (پہلے Rs. 32,999)
اضافہ: Rs. 1,000
اہم خصوصیات:
6.67 انچ ڈسپلے، MediaTek G81 چپ سیٹ، 50MP بیک کیمرا، 8MP فرنٹ، 5200mAh بیٹری۔

Tecno Spark 40 Pro
نئی قیمت: Rs. 49,999 (پہلے Rs. 48,999)
اضافہ: Rs. 1,000
اہم خصوصیات:
MediaTek G100 Ultimate چپ سیٹ، 6.78 انچ ڈسپلے (1224×2720)،
50MP بیک کیمرا، 13MP فرنٹ، 5200mAh بیٹری۔

Tecno Camon 40 Pro
نئی قیمت: Rs. 67,999 (پہلے Rs. 65,999)
اضافہ: Rs. 2,000
اہم خصوصیات:
6.78 انچ ڈسپلے (1080×2436)، MediaTek G100 Ultimate چپ سیٹ،
50MP ڈوئل فرنٹ و بیک کیمرے، 5200mAh بیٹری۔





















