وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کہتی ہیں مصنوعی ذہانت صرف آئی ٹی اور ٹیکنالوجی تک محدود نہیں رہی۔یہ نیشنل سیکیورٹی سمیت ہر شعبے کی ضرورت بن چکی ہے۔
مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ نے اے آئی کی افادیت اور اس سے متعلق چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کی نوعیت بدل رہی ہے اور اب جنگوں میں ہتھیاروں کے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس آج سیکیورٹی، ڈیفنس، تعلیم، سیاحت، فنانس، اور تجارت سمیت ہر شعبے میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔ دفاع اور سرویلینس کے شعبے میں اے آئی کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپنی سیکیورٹی کا مضبوط ستون بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہمارے پاس ایک واضح روڈ میپ اور عملدرآمد پلان موجود ہے۔





















