صدرآئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنےبیان میں کہا وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں،پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔
صدرآئی پی پی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےویڈیو پیغام میں کہاساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے،پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہاقوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔
شہداء کی قربانیاں لائق تحسین،دہشتگردی کے ناسور پر ہرحال میں قابو پایا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے بھی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔






















