ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان ، بھارت کے خلاف ثالثی عدالت میں گیا ۔ پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے ۔ ثالثی عدالت کے معاہدے کی عمومی تشریح پر حالیہ فیصلوں نے کارآمد وضاحت فراہم کی ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے ساتھ جاری کردہ پروسیجرل آرڈر میں تصدیق کی گئی ہے کہ عدالتی کارروائیاں مرحلہ وار جاری رکھے جائیں گی ۔ عدالت ان کارروائیوں کو بھی مدنظر رکھے گی جو غیرجانبدار ماہر کے سامنے جاری ہیں ۔ غیرجانبدار ماہر نے بھارت کی درخواست پر ہی اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں ۔ کارروائی کا اگلا مرحلہ 17 سے 21 نومبر تک ویانا میں ہوگا ۔
ترجمان دفتر کارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت نےغیرجانبدار ماہر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا لیکن پاکستان نیک نیتی کے ساتھ غیرجانبدار ماہر کی کارروائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ۔ غیرجانبدار ماہر قرار دے چکا کہ بھارت کی غیرحاضری کارروائی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔






















